ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلیے پرعزم ہیں: وزیر اعظم
وزیراعظم کی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور لکی مروت میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ ملائیشیا کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
آپریشنز میں کامیابیاں
وزیر اعظم شہباز شریف نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
قوم کا عزم
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔








