مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اقوام متحدہ ماہرین نے بھارت کو انتباہ جاری کر دیا
اقوام متحدہ کا انتباہ
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو انتباہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے اپنے ہی 2 شہریوں کے سر قلم کردیئے
رابطوں کی بندش اور صحافتی آزادی
یو این ماہرین کی جانب سے رابطوں کی بندش اور صحافتی آزادی پر قدغنوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چہل قدمی کو عادت بنانے کا ایک اور بہترین فائدہ سامنے آگیا
کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکام کی جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید خدشات ہیں۔ بھارتی کارروائیوں میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں سمیت تقریباً 2800 افراد کو حراست میں لیا گیا، بھارت کی جانب سے گرفتاریوں، مشتبہ ہلاکتیں، تشدد اور مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ
نفرت و ہراسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و ہراسانی اور 1900 افراد کی غیر قانونی ملک بدری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، انسانی حقوق کے کئی علمبردار سالوں سے سکیورٹی قوانین کے تحت بلا جواز نظربند ہیں۔
بین الاقوامی قوانین کی پابندی
یو این ماہرین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔








