1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے والے میجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراج عقیدت

یوم شہادت میجر محمد شبیر شریف

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے اور مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 54 واں یوم شہادت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے وزیرِ دفاع اور آرمی چیف سے ملاقات

خراج عقیدت

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی میجر شبیر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو باضابطہ خط لکھ دیا

جنگ کی حکمت عملی

آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں میجر شبیر شریف کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب اہم سٹریٹجک مقام کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیر شریف نے اپنی قیادت میں دشمن پر قریب سے کاری ضربیں لگائیں۔ میجر شبیر شریف نے حملہ آور 4 جٹ رجمنٹ کے کمانڈر میجر نرائن سنگھ کو ہلاک کیا۔

بہادری کی مثال

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دسمبر کو میجر شبیر شریف نے بے خوف ہو کر دشمن کے متعدد جوابی حملوں کو ناکام بنایا۔ شہداء کی قربانیاں ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت کا مضبوط ستون ہیں۔ دشمن کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرنے پر میجر شبیر شریف شہید کو 1965 کی جنگ میں ستارۂ جرأت اور 1971 کی جنگ میں نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...