گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت، متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے کو معاف کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کا مقدمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے کو معاف کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی دراصل کس طرح فرار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم ابوذر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ متاثرہ فیملی نے جج کے ملزم بیٹے کو معاف کردیا اور عدالت کو بتایا کہ ان کی صلح ہوگئی ہے۔ متاثرہ فیملی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واقعے کا پس منظر
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے اسلام آباد میں جج کے بیٹے نے رات گئے سکوٹی پر جاتی ہوئی دو لڑکیوں کو کچل دیا تھا۔








