جب رنگ باز موڈ میں ہوتے ہیں تو فیک AI کی ویڈیو شیئر کر دیتے ہیں اور معذرت خواہ بھی نہیں ہوتے،مزمل اسلم
ماضی کی گفتگو پر غور
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کم از کم خواجہ صاحب کو اپنی ماضی کی تمام گفتگو کو ایک دفعہ سن لینا چاہئے۔ حال تو یہ ہے جب رنگ باز موڈ میں ہوتے ہیں تو فیک AI کی ویڈیو شئیر کر دیتے ہیں اور معذرت خواہ بھی نہیں ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر واشنگٹن میں گر کر تباہ
خیبر پختونخوا کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس کی اپنی آئل اینڈ گیس کمپنی ہے اور آج پاکستان کی سب سے دو بڑی کمپنیاں OGDC اور PPL کے ساتھ شراکت داری کرنے جارہے ہیں۔ میراں شاہ بلاک میں مجموعی طور پر 22 ارب کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس میں 51 فیصد شئیر خیبر پختونخواہ حکومت کا ہے۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو سے سوال نہ آپ ڈیم بنا رہے ہیں اور نہ آئل & گیس کی سرمایہ کاری اور نہ ہی جنگلات۔
مزمل اسلم کا بیان
کم از کم خواجہ صاحب کو اپنی ماضی کی تمام گفتگو کو ایک دفعہ سن لینا چائیے۔ حال تو یہ ہے جب رنگ باز موڈ میں ہوتے ہیں تو فیک AI کی ویڈیو شئیر کر دیتے ہیں اور معذرت خواہ بھی نہیں ہوتے۔ https://t.co/Pw5PfNRiep
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) December 6, 2025








