پی ٹی آئی کا فوج کے خلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور اس کے بیرونِ ملک عناصر نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے ملکی افواج و شہداء کی قربانیوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا سے رپورٹ مانگ لی
پی ٹی آئی کی قیادت کا رویہ
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق، سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت اور عہدیداران نے جو رویہ اپنایا ہے وہ سیاسی شائستگی کے منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہریوں پر ظلم کا نیا حربہ کیا ہے؟ نئے انکشافات
سوشل میڈیا پر نامناسب زبان
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنما اور عہدیدار سوشل میڈیا پر کھلے عام گالیاں دیتے ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت، خواہ وہ جیل سے باہر ہو، پارلیمنٹ میں ہو یا باہر، سب کا طرزِ گفتگو یکساں طور پر غیر شائستہ ہے۔
پی ٹی آئی کے وہ عناصر جو بیرونِ ملک بیٹھے ہیں، وہ بھی انتہائی سخت اور غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں، مگر عملی طور پر دونوں ایک ہی بیانیہ اور نامناسب زبان کو فروغ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، پاکستان نے کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دیا
ردِعمل کا فطری ہونا
وزیر دفاع نے کہا کہ افراد اور اداروں کے بارے میں اس قسم کی زبان استعمال کی جائے تو ردِعمل آنا ایک فطری بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار میں بھی یہی حرکتیں کرتے رہے ہیں۔ ان کا لیڈر دوسروں کی تضحیک کے لیے دوپٹہ پہن کر نقلیں اتارتا تھا، وہ محمود خان اچکزئی صاحب کی نقل اتارا کرتا تھا، جو آج انہی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا: وزیر اعظم
شہداء کی قربانیوں کا اعتراف
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اگر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس رویے پر کوئی ردِعمل دیا ہے، تو وہ نہایت مناسب اور متوازن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار شہیدوں کے جنازوں میں شرکت کی ہے، ان کے گھروں میں بھی گیا ہوں، وزیرِ اعظم کے ساتھ بھی لواحقین سے ملاقاتیں کی ہیں، لیکن مجھے کبھی پی ٹی آئی کا کوئی رہنما کسی شہید کے جنازے میں نظر نہیں آیا۔
پی ٹی آئی کی حکومت اور قربانیاں
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک صوبے میں ان کی حکومت ہے اور اسی صوبے میں سب سے زیادہ شہادتیں ہو رہی ہیں۔ مسلح افواج کے جوان خواہ وہ پنجابی ہوں، پشتون، بلوچ، سندھی، گلگت یا بلتستان سے سب وطنِ عزیز کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، مگر پی ٹی آئی کی قیادت ان قربانیوں کا اعتراف تک نہیں کرتی۔








