بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

سیریز کا فیصلہ کن میچ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے جنوبی افریقا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے لیے فیصلہ کن میچ میں بھارت نے 20 میچز کے بعد بالآخر ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے، سہیل آفریدی

جنوبی افریقا کی بیٹنگ کی کارکردگی

پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 47.5 اوورز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹیمبا باووما 48، ڈیوالڈ بریوس 29، میتھیو برٹز 24، مارکو جینسن 17، کوربن بوش 9، اوٹنیل بارٹمن 3، ایڈن مارکرم 1، لُنگی اینگیڈی 1 اور رائن رکلٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور رویندر جڈیجا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی فتح

جواب میں بھارت کی ٹیم نے 271 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یشسوی جیسوال 116 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ویرات کوہلی نے 65 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ روہت شرما 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پروٹیز کی جانب سے کیشو مہاراج نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...