آپ کا آئندہ ہفتہ ستاروں کی روشنی میں کیسا گزرے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ان دنوں آپ جن مشکلات کا شکار ہیں انشاءاللہ ان تمام میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ روزانہ ایک ایک کرکے مشکل ختم ہوتی جائے گی اور جو رکاوٹیں تھیں وہ تیزی سے کم ہوں گی۔ اولاد کے حوالے سے بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی، ان کے لئے غصے کے بجائے بڑی حکمت سے کام لینا ہوگا، ورنہ بات خراب ہوسکتی ہے۔ جس مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہوگی مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ ؛مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ ان دنوں مالی معاملات کے حوالے سے پریشان ہیں۔ اس کا کوئی سلسلہ اب بن سکے گا، انشاءاللہ اور آسان راستہ سامنے آ جائے گا۔ جو لوگ بھی کسی بھی وجہ سے سفر کے خواہشمند ہیں وہ اب کوشش کریں ان کو آسان راستہ دکھائی دے گا۔ روزگار کا سلسلہ دن بدن بحکم اللہ بہتری کی جانب جائے گا اور جو بھی لوگ رکاوٹ بن رہے تھے، وہ بھی حق میں ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر سے اکھٹے ہونے والی رقم پر تمام صوبوں کا حق ہے، آئینی بنچ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اللہ پاک سے خیر کی دعا کریں، مشکل وقت تو آپ نے نکال ہی لیا ہے اور جس سلسلے میں ابھی کوئی رکاوٹ رہ گئی ہے وہ بھی ایک دو دن میں دور ہو جائے گی۔ جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے میں تھے جن سے ان کو نکلنا مشکل لگ رہا تھا، وہ اس میں سے مکھن میں سے بال کی طرح نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جس مقصد کے لئے رقم درکار ہے اس کا بندوبست ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے: علی امین گنڈاپور

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صحت پر خصوصی توجہ دیں اس میں لاپروائی ہرگز نہ کریں، جہاں ضروری ہو، ٹیسٹ بھی کروالیں تاکہ ہر طرح کا شک دور ہو سکے۔ آپ کو معدے، آنکھوں اور پٹھوں کے امراض تنگ کر سکتے ہیں، جو لوگ ان دنوں توجہ دے لیں گے وہ بڑی مشکل سے بچ جائیں گے۔ اس وقت روزگار کا خانہ بھی بحکم اللہ کھلا ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انشاءاللہ پردہ غیب سے کوئی اچھا سلسلہ بننے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کن ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ؟ ایرانی حکام کا بیان آ گیا

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی زندگی میں انشاءاللہ اب اچھی تبدیلیوں کا عمل شروع ہو رہا ہے اور اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ یہ تبدیلی آپ کی زندگی کو بدل کر رکھ دے گی، جو کام برسوں میں نہیں ہوا وہ اب ہو جائے گا۔ ان دنوں آپ کو مالی حوالے سے بھی فائدہ ملے گا اور جو کام رکاوٹ کا شکار تھے، وہ بھی ہو جائیں گے، فکر مند نہ ہوں اللہ نے چاہا تو پورا ہفتہ ہی شاندار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر ایسا نہیں ہوا، خواجہ محمد آصف

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنے حالات میں بہتری کے لئے ہاتھ پاﺅں مارنے کی ضرورت ہے اور آپ کی توجہ فضول کاموں میں بہت زیادہ ہے۔ فون کا پیچھا تو چھوڑ ہی نہیں رہے۔ اس طرح اپنی نظروں کی حفاظت نہیں ہوتی۔ اس وقت توبہ کی اشد ضرورت ہے اور جتنی جلدی ہو سکے آپ واپسی کا راستہ اختیار کریں تاکہ اچھے وقت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: سانپ کی طیارے میں داخل ہونے کے باعث پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو لگتا ہے جیسے کسی بدنظری کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے کافی دنوں سے مختلف قسم کی پریشانیوں اور رکاوٹوں کا شکار ہیں، اس کی طرف فوری توجہ دیں۔ کالے ماش کا صدقہ دیں اور پرندوں کو خوراک بھی ڈالیں۔ جو لوگ فوری طور پر عمل کرلیں گے وہ اس کے اثرات سے باہر آ جائیں گے جس کے بعد جو مواقع قدرتی مل رہے ہیں، اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی احمد ٹول پلازہ پر مویشیوں سے بھرا ٹریلر اُلٹ گیا، ۳ سو سے زائد بکریاں ہلاک

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو جن لوگوں نے تنگ کر رکھا ہے، آپ ان سے دور بھی تو نہیں ہو رہے اور ساری راز کی باتیں ان کو بتا دیتے ہیں، اس لئے مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہاں پر کوئی اپنا نہیں سب مطلب پرست ہیں، صرف آپ کا چہرہ دیکھ کر بات کرتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ ان سے دور ہوں اپنے راز کو سینے میں رکھیں اور جو فائدہ قدرتی چل رہا ہے یہ ملے گا کسی سے بھی ذکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ بھی سامنے آگیا

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ اپنے جذبات کو لگام ڈالیں اور اگر ایسا نہیں کیا تو کسی بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں۔ ان دنوں تو صرف موبائل فون کا گندے طریقے سے استعمال کر رہے ہیں جو خود کے ساتھ زیادتی والی بات ہوگی۔ یہ معاملہ آپ کو کس جانب لے جا سکتا ہے آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے۔ آپ کی توبہ ہی سارے بند دروازے آپ کے لئے کھول سکتی ہے اور جتنی جلدی ممکن ہو یہ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: نجی نوعیت کے سوال پر مریم نفیس کا سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن لوگوں پر بھی امید وابستہ کی ہوئی ہے وہ کسی بھی طرح اس پر پورا نہیں اتریں گے۔ آپ اللہ کا نام لے کر کوئی اور کوشش کریں یا پھر اپنے قوتِ بازو پر بھروسہ کرکے قدم بڑھائیں۔ انشاءاللہ اس میں کامیابی ملے گی۔ جو لوگ کافی دنوں سے بے روزگار ہیں ان کے لئے خوشخبری ہے اور جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بھی اب بسم اللہ کریں کامیابی مزید ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ایس ایچ او کی معطلی کا معاملہ متاثرہ شہری کے ویڈیو بیان کے بعد نیا رخ اختیار کر گیا

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اس وقت حالات تیزی سے انشاءاللہ آپ کے حق میں بدل رہے ہیں۔ آپ بسم اللہ کرکے جس کام میں اور جس مقصد میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی اور جو بھی پریشانیاں مشکلات تنگ کررہی ہیں ان سے نجات ملے گی۔ بیماری، بندش وغیرہ سے نجات ملے گی اور گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کم ہو سکے گی۔ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی تیاری مکمل کرلیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ بار بار کسی انجانی سی بندش کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان دنوں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ آپ کو چاہے کہ 40 دنوں تک سورئہ بقرہ کی تلاوت اونچی آواز میں لگائیں اور ساتھ میں 11 بار منزل کو پڑھیں، اس عمل کے بعد کسی اور عمل کی ضرورت پیش نہیں رہے گی اور اگر اس عمل کو مکمل نہ کیا تو روزانہ کوئی نہ کوئی مسئلہ سامنے آتا رہے گا، یاد رہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...