پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، وزیر خزانہ
پاکستان کا معاشی استحکام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مالیاتی و توانائی اصلاحات جاری ہیں، پاکستان کی برآمدات میں بہتری سے آئی ٹی سروسز کو فروغ ملا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سے کیا فرق پڑے گا؟
ترسیلات زر اور معاشی ترقی
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے ترسیلات زر 18 سے 20 ارب ڈالر سالانہ متوقع ہے، تباہ کن سیلاب کےباعث ملک کی معاشی ترقی میں 0.5 فیصد کمی آئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے حملے پر قطر سے معافی مانگ لی
قطر کے ساتھ تعاون
محمد اورنگزیب نے قطر کے ساتھ ایل این جی، زرعی اور ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ موسمیاتی سرمایہ کاری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تجارتی تیز اور ٹیکنالوجی میں نئے مواقع ہیں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سمیت قطر کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان قاضی انور پارٹی سے مستعفی
آئی ایم ایف پروگرام کی اہمیت
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا 1.3 ارب ڈالر آر ایس ایف پروگرام موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کی خرابی، کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی ملکی و غیرملکی 12 پروازیں منسوخ
سی پیک فیز ٹو کی سرمایہ کاری
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں انفراسٹرکچر سے بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فری لانسرز بلاک چین، اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آمدنی بڑھا سکتے ہیں۔
مستقبل کی شراکت داری
قطر کیساتھ ایف ٹی اے سے توانائی اور مصنوعی ذہانت میں شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔








