بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جھلس کر ہلاک

ہولناک آگ کا واقعہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے سیاحتی مقام گوا کے ساحلی قصبے ارپورہ میں ہفتے کی رات ایک ہولناک آگ نے مشہورِ زمانہ نائٹ کلب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر

آتشزدگی کی وجہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد نائٹ کلب کے اپنے ملازمین کی ہے۔ پولیس چیف کے حوالے سے پی ٹی آئی نے بتایا کہ آگ رات تقریباً 12 بجے کلب کی کچن ایریا میں گیس سلنڈر کے شدید دھماکے سے پھیلی جس نے چند منٹوں میں پوری عمارت کو آگ کا گولہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی کامیابی، پکتیکامیں گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی، خوارج کمانڈر سمیت 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی حکام

ریسکیو آپریشن کی مشکلات

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ریسکیو ٹیمیں گھنٹوں جدوجہد کے بعد بھی تمام لاشیں برآمد کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ گوا کے وزیرِ اعلیٰ پرامود ساونت نے ایکس پر پوسٹ میں تصدیق کی کہ حکومت نے اس دلخراش واقعے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

ارپورہ کا سیاحتی مقام

ارپورہ شمالی گوا کا وہ علاقہ ہے جو خوبصورت ساحلوں، پرتعیش نائٹ لائف اور غیر ملکی سیاحوں سے بھرا رہتا ہے۔ دسمبر کا مہینہ گوا میں پیک سیزن ہوتا ہے جب سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ زخمیوں کی تعداد کتنی ہے کیونکہ آگ بجھانے اور لاشیں نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...