آسٹریلوی بیٹرز نے انگلینڈ کیخلاف ایشز میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا
آسٹریلیا کا منفرد بیٹنگ ریکارڈ
برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں ایک منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی: بیرسٹر سیف
پہلی اننگز کا خلاصہ
برسبین میں کھیلے جارھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں جو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت 334 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 511 رنز بنائے اور انگلینڈ کے خلاف 177 رنز کی برتری حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے جاسوسی کے خطرے کے باعث چینی ساختہ گاڑیاں واپس لے لیں
تمام بیٹرز کی شاندار کارکردگی
آسٹریلوی بیٹرز نے اس اننگز میں منفرد کارنامہ سر انجام دیا کہ تمام 11 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے جو ایشز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: والد سے پیسے نہ منگوانے پر سسرالیوں نے بہو کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
تاریخی ریکارڈ کی تفصیلات
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 1948 میں بھارت کے خلاف اور پھر 1992 میں سری لنکا کے خلاف بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکی ہے۔ لیکن 1882 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ایشز سیریز میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ آسٹریلیا کے تمام 11 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے۔
انگلینڈ کی دوسری اننگز کی کارکردگی
واضح رہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے دن کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 134 رنز بنالیے ہیں اور اسے مزید 43 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔








