سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگرد جہنم واصل
سیلاب کی کارروائی میں دہشتگردوں کا خاتمہ
قلات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کی ٹیسٹ اور ون ڈے میں رینکنگ مزید بہتر
اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ یہ دہشتگرد تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دہشتگردی کے خاتمے کا عزم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔








