وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے: سہیل شوکت بٹ
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
شرکاء کی فہرست
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔








