سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر نے خودکشی کر لی
خیرپور میں ٹک ٹاکر کی خودکشی
خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی معروف ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع
پولیس کی تفتیش
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے اپنے کپڑے کی دکان میں خود کو گولی مار لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
ریکارڈ کی گئی ویڈیو
پولیس حکام کے مطابق عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا۔
ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے دوستوں کی جانب سے بلیک میل اور ہراساں کیا گیا، میں انتہائی مجبوری میں یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔
لاش کی ترال وال
پولیس نے ٹک ٹاکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے。








