وزیر اعلیٰ مریم نواز کا قلات میں 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
تازہ ترین خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلات میں 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا بیان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کا حتمی فیصلہ کر چکی ہے۔ ہماری افواج ہمارا فخر ہیں، قوم کو اپنی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت پر ناز ہے۔








