شرجیل میمن نے ٹنڈوالہ یار سے حیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا
شرجیل میمن کا پیپلز بس سروس کا اعلان
ٹنڈو الہٰ یار ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ٹنڈو الہٰ یار سے حیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی
تفصیلات
ٹنڈو الہٰ یار میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں ترقیاتی کام کیے۔ دل کا علاج سب سے مہنگا ہے جو پورے سندھ میں مفت کیا جارہا ہے، این آئی سی وی ڈی کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ایک ماہ میں ٹنڈو الہٰ یار سے حیدر آباد تک پیپلز بس سروس شروع کریں گے، اعلیٰ قیادت کا حکم ہے کہ عوام کے مسائل ان کے در پر حل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
سروس کی حفاظت کی اہمیت
’’جنگ‘‘ کے مطابق انہوں نے عوام سے کہا کہ پیپلز بس سروس کی اس طرح حفاظت کریں جیسے اپنی چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ ٹول ٹیکس کی شکایت پر جلد عوام کو ریلیف دیا جائے گا، حیدرآباد سے میرپورخاص تک تعمیر کی گئی شاہراہ مثالی ہے۔
ثقافت ڈے کی مبارکباد
اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عوام کو سندھ کی قدیمی ثقافت ڈے کی مبارکباد بھی دی۔








