سہیل آفریدی کا پشاور کے لیے 100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ترقیاتی پیکج
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی دارالحکومت کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا، جس میں 5000 بیڈ پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس بھی شامل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظوری کے بعد کیااب بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا امکان ہے؟
تحریکِ انصاف کے بڑے جلسے میں خطاب
پشاور میں تحریکِ انصاف کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین بار بار دعویٰ کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں کی عوام نے مسلسل تیسری بار عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا “میں شاہین ہوں، اپنی پرواز اونچی رکھنی ہے، کوے سے نہیں لڑنا۔”
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا، جوہانسبرگ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 10 زخمی
امن و امان کی صورتحال پر تنقید
سہیل آفریدی نے امن و امان کی صورتحال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 21 سال سے ایک کے بعد ایک آپریشن اور ڈرون حملے ہوتے رہے مگر نتائج نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا ہے، کسی کی لیبارٹری نہیں۔ اگر پالیسی 21 سال سے کامیاب نہیں ہو رہی تو پالیسی بدلی جائے۔ پالیسی منتخب نمائندے بنائیں گے اور وہی چلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم پنجاب کا سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا دورہ، مشترکہ کاوشوں کو سراہا
ڈی چوک کی خواہش اور قوم کی تیاری
وزیر اعلیٰ نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈی چوک کی خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔ انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں تاریخی ذمہ داریاں سونپی ہیں، اور قوم قیادت کی کال پر تیار کھڑی ہے۔
عمران خان کے خلاف مائنس فارمولے پر شدید ردعمل
اپنی تقریر میں سہیل آفریدی نے عمران خان کے خلاف مائنس فارمولے کی کوششوں پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تم ہوتے کون ہو عمران خان کو مائنس کرنے والے؟ عمران خان قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔ جن کے بوٹ تم پالش کرتے ہو وہ بھی جھک کر عمران خان کو سیلوٹ کرتے ہیں۔








