لائسنس کے حصول کے لیے دھوکہ دہی سے اپنے دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کا کامیاب آپریشن
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی اظہر سلیم نے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں دھوکے کی کوشش کرتے ہوئے کسی اور کی جگہ ٹیسٹ دینے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
واقعہ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق واقعہ ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر فیض آباد میں پیش آیا، جہاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، سی ٹی او کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں اور ایس پی ماجد اقبال کی ہدایات پر سخت سیکیورٹی و جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 47 سالہ ٹرانس جینڈر نے خواتین کے سوئمنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور ہر مقابلہ میں گولڈ میڈل جیت لیا، ہنگامہ برپا ہوگیا
سخت سیکیورٹی اقدامات
انچارج لائسنسنگ برانچ محمد شفیق نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق ہیڈکوارٹر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہے اور صرف وہی شہری اندر آسکتے ہیں جو لائسنس کے لیے رجسٹرڈ ہوں، تاکہ ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی شکست خوردہ وزیراعظم،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے:وفاقی وزیراطلاعات
گرفتاری کا واقعہ
اے ایس آئی اظہر سلیم نے ڈیوٹی کے دوران ایک نوجوان کو روکا جو فارم پر تصور حسین ولد اظہر اقبال کے نام سے موٹر سائیکل و موٹر کار کا ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے آیا تھا۔ شک کی بنیاد پر کی گئی جانچ میں معلوم ہوا کہ وہ نوجوان دراصل سفیر اقبال ہے، جس نے دیدہ دلیری سے کسی اور کا نام استعمال کر کے ٹیسٹ دینے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے
قانونی کارروائی
پولیس کے مطابق ملزم نے دھوکہ دہی کے ذریعے غلط شناخت استعمال کی اور اس نے جرم 417/419 تعزیراتِ پاکستان کا ارتکاب کیا، جس پر اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد پابندِ سلاسل کردیا گیا۔
سخت محنت اور زیرو ٹالرنس پالیسی
انچارج لائسنسنگ برانچ رانا محمد شفیق نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور سی ٹی او کی قیادت میں ٹریفک پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے کے لیے سخت محنت جاری ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔








