انارکلی کی تاریخی نیلا گنبد والی جگہ پر پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، سائیکل مارکیٹ ختم ، خوبصورت پارک اور پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا
حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کا ایک اوراہم اور عوام دوست فیصلہ، صوبائی دارالحکومت کے تاریخی انارکلی بازار سے ملحقہ نیلا گنبد کے مقام پر، جہاں صوفی بزرگ حضرت حاجی عبدالرزاق مکیؒ کا مزار ہے، سائیکل مارکیٹ ختم کر کے خوبصورت پارک اور پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی میں جرگے کا غیر اخلاقی سرگرمیوں اور فحاشی کو روکنے کے لیے خواجہ سراؤں کو فوری ضلع بدر کرنے کا مطالبہ
متنازعہ سائیکل مارکیٹ کا خاتمہ
تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی زمین پر طویل عرصے سے متنازعہ سائیکل مارکیٹ غیر قانونی طور پر قائم تھی، کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کی جگہ پر پنجاب حکومت اب ایک جدید اور خوبصورت پارک کے ساتھ ساتھ کثیرالمنزلہ پارکنگ پلازہ تعمیر کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈیو پاکستان حملہ کیس: عدالت کا ایم پی اے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
نیلا گنبد کی بحالی کا عمل
حکومت پنجاب کی جانب سے 350 سال پرانے تاریخی نیلا گنبد کی بحالی کا کام جاری ہے اور اطراف میں مارکیٹیں اور تجاوزات ختم کر کے اس کی اصل حالت میں بحالی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ نیلا گنبد میں معروف روحانی شخصیت حاجی عبدالرزاق مکیؒ کا مقبرہ بھی واقع ہے، جسے 1674میں مغلیہ طرز تعمیر کے مطابق بنایا گیا تھا۔ 1984میں اس کی تزئین و آرائش بھی کی گئی تھی لیکن مزار کے اطراف میں دکانیں اور مکان بننے سے اس کی شناخت برائے نام رہ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ سرکاری مشینری کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی: حسن مرتضیٰ
علاقائی آبادی کا ردعمل
مقامی آبادی نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے یہ جگہ تجاوزات کی نذر ہو چکی تھی۔ پارک اور جدید پارکنگ پلازہ سے شہر کی تاریخی خوبصورتی بحال ہو گی۔
منصوبے کی تکمیل کی توقع
واضح رہے کہ یہ منصوبہ چند ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، تاکہ شہریوں کو عید سے پہلے یہ تحفہ مل سکے۔ مقامی تاجر برادری نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔








