الزامات لگانے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے، نفاق کو ختم کرنا ہو گا: شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا بیان

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کی نفی سے ملک کا نقصان ہو گا، گالیوں کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے، نفاق کو ختم کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف

تقریب میں خطاب

’’جنگ‘‘ کے مطابق پشاور پریس کلب میں عوام پاکستان پارٹی کے ممبرز کی تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا مقصد اقتدار اور کرسی نہیں بلکہ ملک کو فائدہ پہنچانا ہے۔ ملک قانون اور آئین کے راستے سے ترقی کرے گا، نوجوانوں کے مسائل حل نہ کرنے سے سب سے بڑا بوجھ بنے گا۔ بدنصیبی ہے کہ عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا جاتا، آئین میں ترمیم عوام کی رائے سے ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان دو درجے اوپر جبکہ بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا

نوجوانوں کے حقوق

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوان تعلیم اور کاروبار کے مواقع چاہتے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو تحمل سے وقت گزارنا ہو گا۔ خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے کی گنجائش ہے جو دیگر صوبوں میں بھی لگ سکتا ہے، عوام کے منڈیٹ کی نفی سے ملک کا نقصان ہو گا۔

جنگ اور بات چیت

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں، افغانستان سے حملہ ہو رہا ہو تو ان کو منع کرنا چاہیے، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔ ہم ملک کے مسائل کے حل پر بات کرتے ہیں، ہماری واحد جماعت ہے جو ملک کو جوڑنے کی بات کرتی ہے۔ ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اگر کوئی خیبر پختون خوا کو نظر انداز کرے گا تو مسائل بڑھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...