ادیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر دفاع
وزیردفاع کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ملکی وقار، خودمختاری اور قومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر امریکی وزیر خارجہ کا رد عمل
پاکستان کی اہمیت
ایک پیغام میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ اگر خواجہ آصف فردِ واحد اپنے مفادات کے لیے ملک دشمنوں کا آلہ کار بنے تو اسے بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردِعمل
خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردِعمل کے پیچھے اسی شخص اور اس کے حواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیز ہرزہ سرائی ہے، جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افواج ریاست پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی سرحدوں کی امین ہیں، تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کا لوک ورثہ میں پنجاب اور سندھ پویلینز کا دورہ،میلے ہمارے معاشرے کیلئے ناگزیر ہیں: سردار سلیم حیدر خان
عطا تارڑ کا خطاب
قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لاہور میں اپنے حلقے کے کارکنوں سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دشمن کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ بانی کی بہنوں کو پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے پر شرم آنی چاہیے۔
پی ٹی آئی کی کارکردگی
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دیا گیا، جبکہ پچھلے 12 سال میں خیبرپختونخوا کو کھنڈربنا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکی۔ یہ لوگ سوشل میڈیا پر فوج اور شہدا کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان کو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں بلکہ یہ ذاتی انا کی تسکین چاہتے ہیں۔







