بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار
سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد، فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی
گرفتار دہشت گردوں کی معلومات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں، ویڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی۔ مزید یہ کہ ان دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا اظہار تعزیت
دہشت گردوں کی منصوبہ بندی
حکام نے بتایا ہے کہ فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ لاہور سے گرفتار را کے دہشت گردوں میں دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل ابرار، عثمان سرفراز جبکہ فیصل آباد سے دانش کو پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری کی پرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
بہاولپور میں مزید گرفتاریاں
بتایا گیا ہے کہ بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی:190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
فیس بک کے ذریعے گرفتاری
سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا میں را کے ذریعے آپریٹ کر رہی تھی، کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔
تفتیش اور برآمدات
بتایا گیا کہ فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 7 آئی ای ڈی بم، 2 ڈیٹونیٹر، 102 فٹ حفاظتی فیوز وائر، موبائل، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔








