پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ، فضائی آلودگی، لاہور کا پھر آلودہ شہروں میں پہلا نمبر
پنجاب میں سموگ اور فضائی آلودگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: جن علاقوں میں جبلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی رہے گی : وزیر خزانہ
لاہور کی فضائی آلودگی کی صورت حال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس 408 تک پہنچ گیا۔ فیصل آباد میں اے کیو آئی 507، گوجرانوالہ میں 372 اور رحیم یار خان میں 357 ریکارڈ کیا گیا۔
طبی ماہرین کی احتیاطی تدابیر
طبی ماہرین نے بھی شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔








