ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
ارشد ندیم کا شاندار کارنامہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپک ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سود کے خاتمے کی ترمیم پر مفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین
مقابلے کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان واپڈا کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے 81.81 میٹر دور نیزہ پھینک کر شرکا پر واضح سبقت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپین کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی دادرسی کے لیے قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کی کاتالان حکام سے ملاقات
دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی
ارشد ندیم کے قریبی حریف اور اسلامی یکجہتی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے یاسر سلطان نے 70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن لیکر سلور میڈل پر قبضہ کیا، یاسر سلطان کا تعلق بھی پاکستان واپڈا سے ہے۔
پاکستان آرمی کے محمد ابرار نے 68.67 میٹر دور نیزہ پھینک کر تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمالیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں طویل انتظار کے بعد آر سی بی کی جیت پر ویرات کوہلی جذباتی ہو گئے
پچھلے اعزاز کا کامیاب دفاع
اولمپین ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا، ارشد ندیم نے گزشتہ سال کوئٹہ میں ہونے والے 34 ویں نیشنل گیمز میں 78.01 میٹر دور نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
مستقبل کے اہداف
ارشد ندیم پہلے ہی اگلے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جیولن تھرو کے پہلے مرحلے میں 16 ایتھلیٹ شریک ہوئے جن میں سے 8 نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔
دور نیزہ پھینکنے کی کوششیں
ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 78.4 میٹر دور نیزہ پھینکا، ارشد ندیم کی دوسری تھرو 77.77 میٹرز رہی، جبکہ تیسری تھرو میں انہوں نے 81.81 میٹر دور نیزہ پھینکا۔








