سندھ اور پنجاب میں 3، 3 نئے صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بھی کھل کر بول پڑے
نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ دہرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی مودی سے ملاقات، حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں: عطا تارڑ
صوبوں کی تقسیم کے فائدے
فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں الگ الگ صوبے بننے چاہیے۔ سندھ اور پنجاب میں 3،3 نئے صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ سندھ کے صوبوں کے نام بھی وسطی سندھ، جنوبی سندھ اور شمالی سندھ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطہ کر لیا
بلوچستان اور کے پی میں نئے صوبے
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی میں بھی 3،3 صوبے بنائے جا سکتے ہیں، چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے کیونکہ صوبے بننے سے انتظامی کنٹرول مضبوط ہوگا۔ ہمارے گردونواح کے تمام ممالک میں چھوٹے چھوٹے صوبے ہیں۔ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کریں گے کہ صوبوں کی تقسیم کیلئے ساتھ دیں۔
پاک فوج کی حمایت
وفاقی وزیر عبدالعلیم کا مزید کہنا تھا کہ سپہ سالار کی قیادت میں فوج نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی۔ استحکام پاکستان پارٹی پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی، جو فوج کا ساتھ دے گا اس کا ساتھ دیں گے۔ سوشل میڈیا پر بکواس کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔








