نیپرا نے بلیک آوٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی پر نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو جرمانہ کردیا
نیپرا کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے 4 سال قبل ہونے والے بلیک آوٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی کا ذمہ دار نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو قرار دے دیا ہے۔ دونوں کمپنیوں پر ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی بجٹ سے پہلے کینالز کا منصوبہ مسترد کروائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
بلیک آوٹ کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق، نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے بلیک آوٹ کے بعد فوری طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام رہی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 میں بجلی معطل ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔ دونوں کمپنیاں بروقت بجلی بحالی میں ناکام رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت شہید کرنے کی شدید مذمت
تحقیقی کمیٹی کا قیام
نیپرا نے بلیک آوٹ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ سماعت کے دوران نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔
ذمہ داری کا سوال
سماعت میں دونوں کمپنیوں نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی۔ نیپرا نے دونوں کمپنیوں کو 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔








