بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہے، ملک کا صرف ایک بیانیہ ہے جو ملک کی سلامتی، دفاع اور ملکی مفاد ہے، بیرسٹر دانیال چودھری

دانیال چودھری کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف عمران کے بیانیہ کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔ ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہے، ملک کا صرف ایک بیانیہ ہے جو ملک کی سلامتی، دفاع اور ملکی مفاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نارووال کی تینوں تحصیلوں میں سیلاب کا سروے مکمل

شہدائے پاک فوج سے اظہار یکجہتی واک

دانیال پیلس سے شروع کی گئی شہدائے پاک فوج سے اظہار یکجہتی واک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کی واک جس میں عوام، سول سوسائٹی، تاجر سب شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اور شہدائے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔ ملک میں دو فوجیں نہیں ہو سکتیں، ایک اپنی فوج ہوتی ہے اور دوسری دشمن کی فوج ہوتی ہے۔ یہ لوگ اداروں اور فوج کے خلاف دشمن ملک کی فوج کو دعوت دیتے ہیں۔ میر جعفر اور میر صادق نے غداروں کی صف سے مل کر اپنی فوج کو ہرایا تھا۔ ان کا حال تو یہ ہے کہ میکاولی کہتا ہے، بعض اوقات سازش میں استعمال ہونے والوں کو معلوم نہیں ہوتا کون ان سے سازش کروا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق،مشاورت مکمل کر لی گئی

فوج کے جوانوں کی قربانی

بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ آج فوج کے جوان ہمارے کل کے لیے آج اپنی جان قربان کرتے ہیں۔ شہدا اور ملک کے جھنڈے کا مذاق نہ اڑایا جائے۔ شہدا کے وارث ہم سے پوچھتے ہیں کہ ان کے بچوں نے جانیں دیں اور ہمارے بچوں کی شہادتوں کا مذاق کیوں اڑایا جاتا ہے یہ ممکن نہیں۔ دہشت گرد ہمارے بچوں کی جانیں لیں اور ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملک کو تقسیم اور نظریے کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف تھی۔ اس سے زیادہ سخت پریس کانفرنس ہم اور عوام کرے گی۔ ہم سب پاکستان ہیں اور ہمارا مذہب اسلام ہے۔ یہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے فوج اور ملک کے خلاف سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ عوام افواج پاکستان کی قربانیوں سے واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پور: اراضی تنازع پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

دشمن کے بیانیہ کی مذمت

دانیال چودھری نے کہا کہ ہماری فوج کے خلاف بیانیہ صرف دشمن کا بیانیہ ہو سکتا ہے۔ تم دشمن کی صف میں کھڑے ہوکر پاکستان کے خلاف نعرہ لگاتے ہو۔ ضمنی الیکشن میں جلاؤ گھیراؤ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ ملک کو آگ لگانے کا بیانیہ ہمیں قبول نہیں، تم نے 13 سال سے ایک صوبے میں تباہی مچا دی ہے۔ پاکستان کے خلاف بیرونی ایجنڈے کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ آج ہمارے بچوں اور غزہ کے بچوں میں فرق ہے، یہ ہمارے پاس پاک فوج ہے۔ دنیا طاقتور کے قانون کو مانتی ہے، مودی جس نے گجرات میں ہزاروں گردنیں اتار دیں، اس کے خلاف ہماری فوج کھڑی ہے۔ میر جعفر و میر صادق ملک کو کمزور کریں تو پھر ان کی کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے

پاکستان کی عزت اور مستقبل

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنگ جیت کر امریکا گئے تو ریڈ کارپٹ استقبال ہوا، یہ وہی پاکستان ہے جس کے ساتھ کوئی بات نہیں کرتا تھا لیکن آج صورتحال تبدیل ہے۔ عزت اس ملک کی اور ہم سب کی جو دشمنوں کو کھٹکتی ہے۔ پاکستان کے دشمن دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

مضبوط بیانیہ

بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا مل کر ہمارے بیانیہ کو کمزور نہیں کر سکتی۔ ہم اپنے اداروں، افواج اور شہدا کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کو پہلے بھی شکست دی اور آئندہ بھی شکست دیں گے، ہم پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے رہیں گے۔ ان لوگوں کا اب کردار جیلوں کے اندر ہی رہے گا، یہ کل بھی سڑتے تھے آئندہ بھی سڑتے رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...