ریٹائرڈ ملازمین کے لیے خوشخبری، جی پی فنڈ کی رقم بلا تاخیر فراہم کرنے کے لیے فاسٹ ٹریک سیل قائم
فاسٹ ٹریک سیل کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریٹائرڈ ملازمین کو جی پی فنڈ کی رقم بلاتاخیر مہیا کرنے کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب آفس میں فاسٹ ٹریک سیل قائم کر دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے سیل کا افتتاح کیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رخ سمیت اے جی آفس کے افسران اور 2025ء میں ریٹائر ہونے والے مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے مالی سال 2023-24 کے لیے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا خطاب
شرکاء سے خطاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے کہا کہ جی پی فنڈ فاسٹ ٹریک سیل کا مقصد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ انہیں اب خوار نہیں ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑاکا طیاروں کی آذربائیجان تک نان اسٹاپ فلائٹ، دوران پرواز ایندھن بھی بھرا گیا
نظام میں شفافیت اور بہتری
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رخ نے کہا کہ فاسٹ ٹریک سے نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔ اور ملازمین کا ہر سال کا ڈیٹا سسٹم میں خود کار طریقے سے اپڈیٹ کردیا جائے گا، جس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین ریٹائرمنٹ کے وقت اپنی فائل جمع کرواکر باآسانی اپنا جی پی فنڈ وصول کریں گے۔ اگر کسی ملازم کو جی پی فنڈ کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔
تقریب میں تقسیم کی جانے والی دستاویزات
تقریب حال ہی میں ریٹائر ہونے والے مختلف محکموں کے ملازمین میں ریٹائرمنٹ شیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔








