پی ٹی آئی میں مائنس ون فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا، سینیٹر علی ظفر
پی ٹی آئی میں مائنس ون کا فارمولا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں مائنس ون کا فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا۔ جب پی ٹی آئی کسی اور کے ساتھ چل ہی نہیں سکتی تو مائنس ون کی بات بلا جواز ہے۔
ملک کی نازک صورتحال
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ملک میں نازک صورتحال ہے، پاکستان میں دہشتگردی ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے یہی کہا ہے کہ ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں اس کےلیے ماحول بنایا جائے۔








