وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی، حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع
وزیر اعلیٰ پنجاب کی تین دفعہ شادی کی تقریبات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اغواء برائے تاوان کی انوکھی واردات، شہری کی پل سے پیسے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
شادی کی تفصیلات
بتایا جارہا ہے کہ جنید صفدر کی شادی مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان
دلہن کا تعارف
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے دلہن، شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی
شادی کی تقریبات کی تاریخ
دونوں خاندانوں کے درمیان شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے افسران سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکوری کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
پہلا ایونٹ
شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر کے خاندان کی جانب سے باقاعدہ ایک ایونٹ بھی منعقد کیا جا چکا ہے جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
حتمی تاریخ کا اعلان
شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔








