کراچی میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، واقعہ پراسرار شکل اختیار کر گیا

کراچی میں لرزہ خیز واقعہ

گلشن اقبال کے علاقے بلال ون میں فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے لرزہ خیز واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ارب پتی دبئی، لندن اور نیویارک میں جائیدادیں کیوں خرید رہے ہیں؟

پولیس کی تحقیقات

پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کے بھائی اسلم کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلم نے اقبال کے بیٹے کی شادی اور اس کی نوکری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ واقعہ تاحال پراسرار ہے اور اہم پیش رفت حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں، حیدر مہدی، عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت

لاشوں کی تدفین

پولیس کے مطابق اقبال کے بھائی اسلم نے چھیپا سردخانے سے تینوں خواتین کی لاشیں وصول کر لیں، جن کی نمازِ جنازہ لائنز ایریا کی مسجد میں ادا کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔

علاقے میں خوف و ہراس

واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ پولیس تاحال مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...