جب بہن خود بتاتی ہے کہ میرا بھائی ڈپریشن میں ہے وہ بیچارا ’’ذہنی مریض‘‘ہے تو وہی الفاظ اگر ہم کہیں تو پھر اتنا پٹ سیاپا کیوں کرتے ہو،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جب ایک ’’ذہنی مریض‘‘ مجرم کی بہن خود اس سے ملاقات کر کے آ کر بتاتی ہے کہ میرا بھائی ڈپریشن میں ہے، وہ بیچارا ’’ذہنی مریض‘‘ ہے تو اگر ہم بھی ایسے الفاظ استعمال کریں تو اتنا ہنگامہ کیوں ہوتا ہے؟ ویسے چھیڑ ہی نہیں بن گئی قیدی 804 کی ’’ذہنی مریض‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی ماں اور بہن ہیں، تو دوسروں کی ماں اور بہنیں کیا نہیں ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر کون ہینڈل کرتا ہے؟ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پریشان تھے، وہ خود کو ذہنی مریض کہہ رہے ہیں تو ہم ان کے خلاف کیا کریں؟ یہ لوگ فوج کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، مگر ہم ایسا نہیں کریں گے۔
گھٹیا مہم کا ذکر
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد کے حوالے سے جو گھٹیا مہم چلائی جا رہی ہے، یہ ان کی کیمپین کو انڈین میڈیا اٹھا رہا ہے۔ یہ لوگوں کی پگڑیوں کو اچھالنے والے کون ہیں؟ یہ ہمارے ایٹمی نظام پر انگلیاں اٹھانے والے کون ہیں؟
جب ایک "ذہنی مریض" مجرم کی بہن خود اس سے ملاقات کر کے آ کر بتاتی ہے کہ میرا بھائی ڈپریشن میں ہے وہ بچارا "ذہنی مریض" ہے تو وہی الفاظ اگر ہم کہیں تو پھر اتنا پٹ سیاپا کیوں کرتے ہو۔
ویسے چھیڑ ہی نہیں بن گئی قیدی 804 کی"ذہنی مریض" pic.twitter.com/DWou8mKq5L
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) December 8, 2025








