پنجاب پولیس کے متعدد اہلکاروں کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف، 12 اہلکار گرفتار
پنجاب پولیس میں منشیات فروشی کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے متعدد اہلکاروں کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس نے 4 سال کے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی، ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار
حراست میں لیے گئے اہلکار
سی سی ڈی نے لاہور پولیس کے 12 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برفیلی ہوا جسم کو چھری کی طرح کاٹ رہی تھی، شکار کی تھرل میں سردی کا احساس ذرا کم ہی تھا، ہلکی ہلکی دھند، رات کا پہلا پہر ہر طرف سناٹا، 2 ہی آوازیں تھیں
شواہد اور برآمدگی
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے متعدد اہلکاروں کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ سی سی ڈی اقبال ٹاؤن، چوہنگ، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ سرکل نے اہلکاروں کو حراست میں لیا۔
حراست میں لئے جانے والے پولیس اہلکاروں سے بھاری مقدار میں آئس بھی برآمد ہوئی ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں انوسٹی گیشن ونگ کی لیگل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل سمیت چار اہلکار بھی شامل ہیں۔
تحقیقات کی صورتحال
تحقیقات جاری ہیں اور تاحال مقدمات درج نہیں ہو سکے۔








