ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
مالی حالات میں آج کچھ بہتری کی امید ہے جس موقع کی تلاش میں تھے وہ شاہد آج ہی مل جائے اور ایک بڑی رکاوٹ بھی صبح سے دور ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائبرڈ نظام پاکستان کو غیر معمولی اور ہنگامی دور میں لے آیا ہے، عوام رانگ نمبر سے بچیں، صحافی امیر عباس
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
وارثتی امور میں پھر کوئی سلسلہ چل پڑنے کا امکان ہے، خاموشی سے کام لے کر چلیں گے تو حالات آپ کے حق میں رہیں گے اور کچھ بہتری ملتی رہے گی، انشاءاللہ
یہ بھی پڑھیں: اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے: وزارت داخلہ
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
جن امور میں پچھلے کافی دنوں سے رکاوٹوں کا سلسلہ جاری تھا وہ اب بحکم اللہ بہتری کی جانب چل پڑے ہیں اور جو لوگ بندش میں تھے وہ بھی اب آزاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے تو کوئی دیکھنے والا نہیں دیکھا۔۔۔
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ کیوں مایوس ہو رہے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کو ان سارے معاملات سے نکال دے گا اور آپ کے لئے بہترین حالات پیدا فرما دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 56 Pakistanis Imprisoned in Sri Lanka for Years to Return Home Today
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
جس کسی پر بھی اعتبار کرتے ہیں وہ ماسوائے دھوکے کے اور کچھ نہیں دیتے اس لئے اب آپ کو ہوشیار ہو کر چلنا ہوگا، خصوصاً آج کا دن بڑا ہی اہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
ایک بڑی رکاوٹ آج کسی وقت دور ہو جائے گی اور جس بھی معاملے میں پریشانیاں آ رہی تھیں ان کا سلسلہ بھی رک جائے گا، زیادہ پریشان نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ:انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
ایک اہم ذمہ داری کم ہو سکتی ہے، اولاد کے حوالے سے جو پریشانی چل رہی تھی۔ وہ بھی اب کم ہو سکے گی اور ان کا کوئی بہتر سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
جو لوگ کافی دنوں سے مالی حوالے سے پریشان تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکیں گے اور آج ہی ضرورت پوری ہونے کی خبر ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
آج جس راستے پر دوبارہ چلنے کی کوشش میں ہیں اس کے لئے اچھی طرح غور کرلیں زائچہ تو بتا رہا ہے کہ ایسا کرنا بہتر نہیں ہے اس میں نقصان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
آپ بار بار اس طرف جاتے ہیں جہاں سے آپ کو پریشانیاں ملی تھیں اب ایسا کرنا ہرگز بہتر نہیں ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب دوبارہ پلٹ کر نہ دیکھیں اور آگے بڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی ذرائع: خیبر پختونخوا سے فوجی دستے اسلام آباد روانہ
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
ایک اہم کام جو رکاوٹ کا شکار تھا۔ آج اس کے بارے میں خبر مل سکتی ہے اور جو آفر آئے اس پر بھی غور کریں۔ یہ سب کچھ آپ کے حق میں ہو رہا ہے۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
جن بھی لوگوں سے کافی دنوں سے خطرہ محسوس کررہے تھے وہ اب کم ہو گیا ہے۔ اب حالات غیر متوقع طور پر بدل رہے ہیں اور آپ کی پریشانیاں کم ہوتی جا رہی ہیں。








