برطانیہ: IELTS فیل ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے جاری
غلط نتائج کا انکشاف
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) IELTS میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے، امتحان میں فیل ہزاروں تارکین وطن کو ویزے دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
امتحانات کی صورتحال
برطانوی اخبار کے مطابق بین الاقوامی انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹو 4 مہمان اور ”شیدا“ میزبان، پلیٹوں پر پلیٹیں آتی رہیں چَٹ ہوتی گئیں،گرم نان کیلئے دہائی پڑتی رہی، شیدا کی حالت ”جنگلی کِرلے“ کی طرح بدلتی رہی۔
دھوکا دہی کے شواہد
دوسری جانب ان امتحانات کے انعقاد کے دوران چین، بنگلادیش، ویتنام میں دھوکا دہی کے شواہد پائے گئے ہیں۔
اس معاملے پر برطانوی اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی نے غلط نتائج والے افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر گوہر
حکومتی ردِعمل
حکومت کی جانب سے ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
عالمی سطح پر امتحانات کا احوال
واضح کرتے چلیں کہ دنیا بھر میں ہر سال 3 اعشاریہ 6 ملین لوگ آئیلٹس کا امتحان دیتے ہیں۔








