شکارپور: پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
پولیس مقابلہ: 8 ڈاکو ہلاک
شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے میں دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام فلاحی منصوبوں میں شفافیت کے معیار کو برقرار رکھا جائے گا: صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
تازہ ترین معلومات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایس ایس پی شکار پور کے مطابق منچر شیخ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مزہ تو تب ہے، جب حب الوطنی کا مظاہرہ دشمنوں کے سامنے کیا جائے، پاکستانی وکلاء اور صحافیوں کا وفد کانپور بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر انڈیا گیا۔
زخمی افسران کی حالت
انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو زخمی اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہو گئے۔ زخمی ڈی ایس پیز کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آپریشن کی تفصیلات
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ تاحال جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔








