آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بُری خبر
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے لیے ملے جلے خبریں
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر سامنے آئی ہے۔
جوش ہیزل ووڈ کی عدم دستیابی
ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ انجری کے بعد اب ایڑی کے مسلز کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جو انہیں باقی سیریز میں کھیلنے سے روک دے گی۔
پیٹ کمنز کی واپسی
اچھی خبر یہ ہے کہ کپتان پیٹ کمنز کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی ہوگی۔ پیٹ کمنز کا پانچ ماہ کے دوران پہلا ٹیسٹ کھیلنا یقینی ہے۔
اینڈیو میکڈانلڈ نے بتایا کہ پیٹ کمنز کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل کوئی میچ نہیں مل رہا، مگر وہ ٹیسٹ کے لیے جتنا بھی ممکن ہو سکتا ہے بہترین تیار ہوں گے۔
ایشیز سیریز کی صورتحال
واضح رہے کہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔
ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، پانچ ٹیسٹ میچز کی اس سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔








