شکار پور میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار

شکارپور میں پولیس کا بڑا آپریشن

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) شکارپور میں پولیس نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پاکستان کے جوابی حملے کے امکان پر کھلبلی

آپریشن کے دوران زخمی

آپریشن کے دوران 2 ڈی ایس پیز سمیت، دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خاتون ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی ظھور احمد سومرو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والدین ہوشیار رہیں، اپنے بچوں کو کسی بھی فساد کا ایندھن نہ بننے دیں: عظمیٰ بخاری

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت

ہلاک 4 ڈاکوؤں کی شناخت امداد شیخ، شدن شیخ، شھمور شیخ اور برکت شیخ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ڈاکوؤں کی لاشیں جائے وقوع پر موجود ہیں اور مزید ڈاکوؤں کی شناخت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی مرضی کے بغیر آئینی ترمیم آنا مشکل ہے: فواد چودھری

زخمی ڈی ایس پی کی حالت

زخمی ڈی ایس پی پارس بکھرانی کو سکھر ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کو ادھورا چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی جے شاہ آسٹریلیا پہنچ گئے

چیئرمین سکھر کا بیان

ڈسٹرکٹ چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ زخمی ڈی ایس پی پارس بکھرانی کو ضیاء الدین اسپتال سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہمیں شکارپور پولیس پر فخر ہے جس نے سندھ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا۔

پارس بکھرانی کی بہادری کو سلام

ضلعی چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ پارس بکھرانی سندھ کی بہادر بیٹی ہے، ہم ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...