الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا。
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ صحافی کا محسن نقوی سے دلچسپ سوال
انتخابات کی تاریخ اور وقت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15فروری کو ہوں گے۔ پولنگ صبح 8بجے سے شام 4بجے تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اوورسیز فیملی کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
کاغذات نامزدگی کی اہم تاریخیں
کاغذات نامزدگی 22دسمبر سے 27دسمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30دسمبر سے 3جنوری 2026تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی بلدیاتی انتخابات: چیئرمین، وائس چیئرمین کی 23 میں سے 17 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب
اپیلیں اور ٹریبونلز کی کارروائی
اپیلیں 5سے 8جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔ ٹریبونلز اپیلیں 9سے 13جنوری تک نمٹائیں گے۔
عوامی نوٹس کی معلومات
آر او کاغذات نامزدگی کیلئے پبلک نوٹس 19دسمبر کو آویزاں کریں گے۔








