محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان
پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کے میچز منعقد کرنے کے لئے اقدامات کرلیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: والد کے آخری لمحات کا ولاگ بنانے والی خواتین ولاگرز نے وضاحت پیش کردی
پی سی بی کا اعلان
لندن لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے روڈ شو کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آئین ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں دیتا؟ اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں سوال اٹھا دیا
مظفرآباد میں سہولیات
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم کو بہترین انداز میں تیار کرنے جارہے ہیں، اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لئے مظفرآباد میں اعلیٰ معیار کے مطابق فائیو اسٹار ہوٹلز بھی موجود ہیں۔
مستقبل کے میچز
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں منعقد کرائے جائیں گے۔








