سارہ چودھری کا شوبز کیریئر کے آغاز میں نامناسب آفرز موصول ہونے کا انکشاف
سارہ چودھری کا شوبز انڈسٹری سے علیحدگی کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی سابقہ پاکستانی اداکارہ سارہ چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز کیریئر کے آغاز میں متعدد غیر مہذب آفرز موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی میچ کے دوران موت ہو گئی
پوڈ کاسٹ میں گفتگو
روزنامہ جنگ کے مطابق سارہ چودھری نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شوبز کی دنیا کے تلخ حقائق کے بارے میں بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا، تحریک التوائے کار جمع
شوبز انڈسٹری کے چہرے کا افسانہ
اُنہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری صرف ہراساں کیے جانے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس انڈسٹری کو زیادہ توجہ اس لیے ملتی ہے کیونکہ اس کے بارے میں عوامی تاثر یہ ہے کہ یہاں کام کرنے والے افراد کے کردار اچھے نہیں ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
نا مناسب آفرز اور پریشانیاں
سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری کے بارے میں عام اسی تاثر کی وجہ سے نئے آنے والوں کو نامناسب آفرز کثرت سے موصول ہوتی ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ کیریئر کی ابتداء میں میری والدہ ہر جگہ میرے ساتھ جاتی تھیں اس کے باوجود بھی ابتدائی چند مہینے میرے فیملی کیلئے بہت مشکل تھے۔
سارہ چودھری نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری کے اندر کے لوگوں نے انتہائی نامناسب آفرز کیں جس کی وجہ سے میری والدہ بہت پریشان ہوئیں یہاں تک کہ ایک وقت آیا کہ وہ رو پڑیں اور مجھ سے اداکاری چھوڑ کر دوبارہ پڑھائی شروع کرنے کو کہا۔
ذاتی حدود کا قیام
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے شوبز میں کام کرتے ہوئے اپنے لیے کچھ حدود طے کیں اور اپنی پوری کوشش کی کہ انہیں کبھی عبور نہ کروں۔








