قاضی الطاف حسین کی مرتب کردہ دستاویز ’’ڈاکٹرممتاز احمد اہل علم کی نظر میں‘‘ کتابی صورت میں شائع ہوگئی
خراج عقیدت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ دانشور اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ممتاز احمد مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قاضی الطاف حسین کی مرتب کردہ دستاویز ’’ڈاکٹرممتاز احمد اہل علم کی نظر میں‘‘ کتابی صورت میں شائع ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے: طلال چودھری
علمی اور تحقیقی سفر
پاکستان کے اس مایۂ ناز فرزند کے علمی اور تحقیقی سفر کی تفصیل آج کے نوجوانوں کو ولولۂ تازہ عطا کرتی ہے کہ محنت اور لگن نے کس طرح گوجر حان کے ایک کم وسیلہ طالب علم کو بین الاقوامی منظر پر نمایاں کیا اور وہ ممتاز سے ممتاز تر ہوتا چلا گیا۔
اقوال زریں
اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دل
ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بناگیا








