راولپنڈی : علیمہ خان نے بہنوں اور کارکنوں کے ہمراہ پھر دھرنا دے دیا
علیمہ خان کا دھرنا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دیگر بہنوں اور کارکنوں کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ڈھیروں خوشخبریاں سنا دیں، سب کو فائلر بنا دیا، ایک درخواست پر مسائل حل کرنے کا وعدہ، ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن
پولیس کی مداخلت
علیمہ خان کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گئیں، جس کے بعد اڈیالہ جیل جانے والا راستہ پولیس نے اینٹی رائٹ وال لگا کر بند کر دیا۔
کارکنان کی رہنمائی
اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا تھا۔ اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی اور کارکنان کو ناکے سے پیچھے ہٹایا۔








