راولپنڈی : علیمہ خان نے بہنوں اور کارکنوں کے ہمراہ پھر دھرنا دے دیا
علیمہ خان کا دھرنا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دیگر بہنوں اور کارکنوں کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں بیگم کا شوہر پر جسمانی تعلقات کے دوران جنسی تشدد کا الزام، خاتون زخمی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
پولیس کی مداخلت
علیمہ خان کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گئیں، جس کے بعد اڈیالہ جیل جانے والا راستہ پولیس نے اینٹی رائٹ وال لگا کر بند کر دیا۔
کارکنان کی رہنمائی
اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا تھا۔ اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی اور کارکنان کو ناکے سے پیچھے ہٹایا۔








