محکمہ داخلہ نے بسنت کے لئے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا
محکمہ داخلہ کی نئی پالیسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بسنت سے قبل پتنگ بازی کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے محکمہ داخلہ نے پتنگ اور ڈور تیار کرنے والوں، فروخت کنندگان اور کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی باضابطہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے لئے پتنگ اور ڈور سازوں، فروخت کنندگان اور خریداروں کے لیے تفصیلی طریقہ کار تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آن لائن فراڈ کیس، 7 چینی باشندوں سمیت 12 ملزمان عدالت میں پیش
رجسٹریشن کا طریقہ کار
24نیوز کے مطابق دوسری طرف پتنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے لیے فارم "اے" لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری سرٹیفکیٹ فارم "بی" کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ اسی طرح کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے فارم "سی" اور فارم "ڈی" مختص کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں فائرنگ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار جاں بحق
معیار اور قواعد
محکمہ داخلہ کے مطابق پتنگ اور ڈور کے سائز، میٹریل اور معیار کو شیڈول ون کے مطابق سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ غیر معیاری یا کیمیکل ڈور کی تیاری اور فروخت مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔ رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں بسنت کے انتظامات میں معاونت کریں گی تاکہ کسی بھی خطرناک یا ممنوع سرگرمی کو روکا جاسکے۔
کارروائی کے اقدامات
حکام نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف رجسٹریشن منسوخی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔








