اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں کی درآمد کی مدت 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی گاڑیوں کی درآمد کے طریقۂ کار میں تبدیلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقۂ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی اور گاڑیوں کی درآمد کی مدت 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا پرسٹائن پرائیویٹ سکول دبئی کا دورہ، تدریسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مخلصانہ کاوشوں پر خراج تحسین
اجلاس کی تفصیلات
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ نئی پالیسی کے تحت درآمدی گاڑیوں پر تحفظ اور ماحولیاتی معیار لاگو ہوں گے۔اس فیصلے کے تحت گاڑیوں کی درآمد کی مدت 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی گئی ہے۔
نئی پابندیاں
فیصلہ کیا گیا کہ درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک کسی دوسرے کے نام منتقل نہیں کی جا سکیں گی۔








