کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو کوڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور فیملی کی ملاقات بھی نہیں کرائی جارہی، اہلیہ مشعال ملک
یاسین ملک کی اہلیہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کوڈیٹھ سیل میں رکھا گیا اور فیملی کی ملاقات بھی نہیں کرائی جارہی۔
یہ بھی پڑھیں: 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایکس پر مقبولیت کا پردہ بھی فاش ہو گیا
مقبوضہ کشمیر میں ظلم
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، حریت کی ساری قیادت اِس وقت تہاڑ جیل میں ہے، کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے، دس لاکھ سے زائد بھارتی فوج کشمیر میں موجود ہے، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، ہم سب کو کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یاسین ملک کی صورتحال
مشعال ملک نے مزید کہا کہ یاسین ملک کی فیملی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔








