اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، موبائل فون پر ٹیکس میں کمی پر غور
خوشخبری اوورسیز پاکستانیوں کے لیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی:عاطف خان
ایف بی آر کی تجاویز
قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پرانے یا کم قیمت استعمال شدہ فونز پر ڈیوٹی میں کمی کے امکانات زیر غور ہیں۔مارچ تک موبائل فون ٹیکس میں کمی کی حتمی رپورٹ تیار ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے
پی ٹی اے کی معلومات
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان میں صرف 6 فیصد موبائل فون درآمد ہوتے ہیں۔ جبکہ باقی 94 فیصد فون مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں۔ مقامی فونز پر ٹیکس کی شرح صرف 5 سے 6 فیصد ہے۔ جبکہ درآمدی فونز پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔
کسٹمز کی رپورٹ
رکن کسٹمز شکیل شاہ نے کہا کہ موبائل فون کی مجموعی خریداری سے 82 ارب روپے ٹیکس حاصل ہوا۔ جبکہ درآمدی فونز سے صرف 18 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔








