بھائی اپنی بہنوں کو یہاں چھوڑ کر کیسے جاسکتے ہیں؟
راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما کا بیان
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے ایک تقریب میں کہا، "بھائی اپنی بہنوں کو کیسے یہاں چھوڑ کر جاسکتے ہیں؟ جب تک بہنیں یہاں بیٹھی ہیں، ہم اُنکے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ یہ سیاسی نہیں، بہن بھائی کا معاملہ ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے وفد کی عمران خان سے مشاورت کیلیے اڈیالہ جیل آمد
اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کا مقصد
اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، "یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں تنہا چھوڑ کر نہ جائیں۔ ہم حملہ آور نہیں ہیں، ہم پُروقار احتجاج کرتے رہیں گے۔ ہمارا مقدمہ قوم کے سامنے ہے۔"
عوام کی طاقت
انہوں نے کہا کہ "پاکستان میں بار بار عوام کی زبان چھیننے کی کوشش کی گئی، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ اگر عوام صرف سڑکوں پر آکر کھڑی ہوجائے، تو اس سے طاقتور کوئی مزاحمت نہیں۔"
”بھائی اپنی بہنوں کو کیسے یہاں چھوڑ کر جاسکتے ہیں؟ جب تک بہنیں یہاں بیٹھی ہیں، ہم اُنکے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ یہ سیاسی نہیں، بہن بھائی کا معاملہ ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں تنہا چھوڑ کر نہ جائیں۔ ہم حملہ آور نہیں ہیں، ہم پُروقار احتجاج کرتے رہیں گے۔ ہمارا مقدمہ قوم کے… pic.twitter.com/aR6B7nAq6L
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) December 9, 2025








