اس وقت پاکستان میں نہ آئین ہے اور نہ قانون کی حکمرانی ہے، عدالتی فیصلوں کو سرعام بے توقیر کیا جارہا ہے، جنید اکبر خان
جنید اکبر خان کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں نہ آئین ہے اور نہ قانون کی حکمرانی ہے، عدالتی فیصلوں کو سرعام بے توقیر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، آج سے سکولوں کے اوقات تبدیل
پانچ ہزار ورکرز کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پانچ ہزار ورکرز پر جھوٹی ایف آئی آرز ہیں جن کو تنگ کرنے کے لیے بار بار بلایا جاتا ہے۔ ہمارے کتنے ہی لوگ نااہل ہوگئے، کتنوں کو سزائیں ہوگئیں، ہم ان نااہلیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، کیونکہ ہمارا مقصد اقتدار نہیں ہے۔
حکومت سے وفاداری
ہم خان کے ساتھ جُڑے ہیں، ایم این اے رہیں یا نہ رہیں، یہ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
اس وقت پاکستان میں نہ آئین ہے اور نہ قانون کی حکمرانی ہے، عدالتی فیصلوں کو سرعام بے توقیر کیا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے پانچ ہزار ورکرز پر جھوٹی ایف آئی آرز ہیں ان کو تنگ کرنے کے لیے بار بار بلایا جاتا ہے۔ جنید اکبر خان pic.twitter.com/COzvTSlZWU
— PTI (@PTIofficial) December 9, 2025








